سندھ کی ٹاسک فورس نے انٹرسٹی اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کر دی

سندھ کی ٹاسک فورس کی سفارش ہے کہ انٹرسٹی اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے فائل فوٹو سندھ کی ٹاسک فورس کی سفارش ہے کہ انٹرسٹی اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے متعلق ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔  سندھ کی ٹاسک فورس کی سفارش ہے کہ انٹرسٹی اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے آج کوویڈ 19 سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بلایا ہے، ہم اب اجلاس ہفتے میں دوبارکریں گے، 31 مارچ کواین سی سی اجلاس ہوا تھا، اس وقت سندھ میں صورتحال بہترتھی لیکن اب خراب ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے درخواست کی تھی کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے لیکن اس پراتفاق نہیں ہوسکا، ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ٹاسک فورس کی سفارش ہے کہ انٹرسٹی اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے، ہیلتھ ورکرزسمیت پولیس، ضلع انتظامیہ کوبھی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

install suchtv android app on google app store