شہر قائد میں کاروباری ایام ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیے گئے

شہر قائد میں کاروباری ایام ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیے گئے فائل فوٹو شہر قائد میں کاروباری ایام ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیے گئے

شہر قائد میں کاروباری ایام ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔ اب شہر میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کے دن بند رکھے جائیں گے۔صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت کراچی میں ہفتہ وار (سیف ڈیز) ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔

تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے اب جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے جب کہ ہفتے کو کاروبار کھلا رہے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سیف ڈے کو تاجر برادری کے کہنے پر تبدیل کیا گیا ہے۔
راچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹی فکیشن کے بعد کاروباری مراکز کل یعنی جمعہ کو بند رہیں گے۔

کورونا کی وجہ سے اس سے قبل مارکیٹیں جمعہ اور اتوار کو ہی بند ہورہی تھیں لیکن پھر حکومت سندھ نے اچانک ہفتہ اوراتوار مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔
صوبے میں کاروباری اوقات سحری سے شام 6 بجے تک ہیں اور اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store