حیدرآباد میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ، کووڈ وارڈ مریضوں سے بھر گئے

کورونا وارڈ فائل فوٹو کورونا وارڈ

حیدرآباد میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث انتظامیہ مخصوص علاقوں میں لاک ڈاون پر غور کررہی ہے جب کہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں قائم واحد کووڈ وارڈ مریضوں سے بھر گیا۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ حیدرآباد کے واحد سرکاری اسپتال لیاقت یونیورسٹی میں قائم کووڈ وارڈ مریضوں سے بھر گیا ،ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ جہاں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تو لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store