پاکستان میں انفرادی انکم میں سندھ سب سے آگے ہے، ناصر حسین شاہ

 سندھ  پاکستان میں انفرادی انکم سب سے زیادہ آگے ہے، ناصر حسین شاہ فائل فوٹو سندھ پاکستان میں انفرادی انکم سب سے زیادہ آگے ہے، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میکرو پاکستان کے مطابق پاکستان میں فی کس آمدن میں سندھ سب سے آگے ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ میکرو پاکستان کے سروے کے مطابق اُن کی ویب سائٹس سے حاصل کردہ تفصیلات بتارہی ہیں کہ سندھ پاکستان میں انفرادی انکم جسے پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم بھی کہا جاتا ہے سب سے زیادہ آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی ایوریج انکم پاکستان کے کسی دوسرے صوبے کے شہری و دیہی علاقوں سے کہیں زیادہ ہے جب کہ سندھ کی موجودہ شہری علاقوں کی پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم ساڑھے 7 ہزار ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں یہ انکم اس سے کہیں کم ہے جو کہ تقریباً ساڑھے 6 ہزار ڈالر بنتی ہے، پنجاب سندھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے مگر کہیں پیچھے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سب چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن اور قیادت ہے، پاکستان کا مستقبل بھی پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store