تھانوں سے ہٹائے جانے والے انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری

ایڈیشنل آئی جی کراچی فائل فوٹو ایڈیشنل آئی جی کراچی

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانوں سے ہٹائے جانے والے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

کراچی کے تھانوں سے انٹیلیجنس اہلکاروں اور افسران کے ہٹائے جانے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی نے ہٹائے جانے والے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تینوں زون کے ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلیجنس افسران واہلکار تھانے کی خفیہ آنکھ ہوتے ہیں، ان کا کام جرائم پیشہ عناصراور منظم جرائم کی رپورٹ تیار کرنا ہوتا ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس افسرکی اطلاع پر تھانہ ملزمان کیخلاف کارروائی کرتا ہے، انٹیلیجنس افسر یا اہلکار جرائم پیشہ عناصر سے مل جائے تو کیسے کام ہوگا؟

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ مختلف شکایات پر تمام تھانوں کے انٹیلیجنس عملے کو ہٹایا تھا، اب ڈی آئی جیز کو اسکروٹنی کرنے کو کہا ہے، اچھے افسران و اہلکاروں کو سامنے لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ سے تمام تھانوں میں انٹیلیجنس عملہ تعینات کریں گے، منظم جرائم چلانے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store