کراچی میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کی تصدیق

کراچی میں کورونا وائرس  کی نئی اقسام کی تصدیق فائل فوٹو کراچی میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کی تصدیق

کراچی میں کورونا وائرس کی برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام کی موجودگی کی تصدیق ہوگئ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی جانب سے شہر میں برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام کے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بتایاکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 75 افراد کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے کورونا کی برطانوی اقسام کے 50 کیسز سامنے آئے جب کہ 25 کیسز میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اقسام کی تصدیق ہوئی۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔

install suchtv android app on google app store