اے لیول اور اولیول امتحانات لینے کیخلاف درخواست، وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب

اے لیول اور اولیول امتحانات لینے کیخلاف درخواست، وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب فائل فوٹو اے لیول اور اولیول امتحانات لینے کیخلاف درخواست، وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ اے لیول اور اولیول امتحانات سے متعلق وفاقی حکومت سے پالیسی طلب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں اے لیول اور اولیول امتحانات لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ بتایاجائے اے لیول، او لیول امتحانات سے متعلق کیاپالیسی ہے اور آن لائن امتحانات لینے یا نہ لینے سے کیا اثر پڑے گا۔

وکیل طلباو طالبات نے کہا دنیامیں امتحانات آن لائن لیے جارہےہیں، پاکستان واحد ملک ہے، جہاں امتحانات کے لیے بلایا جارہا ہے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وفاقی وزیرتعلیم کےبیانات توآرہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم اس امتحانات سے متعلق بھی پالیسی بتائیں۔

عدالت نے اے لیول اور اولیول امتحان سے متعلق وفاقی حکومت سےپالیسی طلب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب کرلیا اور 21 اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store