بلاول کی پیر پگارا سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راجہ ہاؤس میں پیر پگارا سے ملاقات کی۔

ترجمان فنکشنل لیگ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

ملاقات میں فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی بھی موجودتھے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

install suchtv android app on google app store