ڈسکہ ضمنی انتخاب میں کامیابی، سعید غنی کی ن لیگی قیادت کو مبارک باد

سعید غنی فائل فوٹو سعید غنی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو مبارک باد دی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں سعید غنی نے این اے 75 میں ن لیگی امیدوار نوشین افتخار اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔

 خیال رہےکہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تمام 360 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار نوشین افتخار 1 لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 92 ہزار 19 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ بےشک عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ڈسکہ این اے 75 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

install suchtv android app on google app store