سی ٹی ڈی نے سکھر میں مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی نے سکھر میں  مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا فائل فوٹو سی ٹی ڈی نے سکھر میں مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سندھ کے شہر سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ میں روپوش مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد سوات آپریشن کے دوران فرار ہوکر سکھر میں روپوش تھا، گرفتار دہشت گرد رحیم کے قبضے سے بارودی مواد سے بھرا بیگ برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2009 میں کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے کمانڈر رحیم خان کے ساتھ مل کر دہشت گرد کارروائیاں کیں، دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی اداروں نے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب لیٹرے ملزم صدام حسین عرف علی اور ملزم سلیم عرف سلو کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ برآمد موٹرسائیکل نومبر 2020 میں تھانہ ڈیفنس کی حدود سے چوری ہوئی تھی، دونوں ملزم اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کا تعلق حب بلوچستان سے ہے۔

install suchtv android app on google app store