طیارہ حادثہ، شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق فیصلہ لے لیا گیا

طیارہ حادثہ فائل فوٹو طیارہ حادثہ

طیارہ حادثہ شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کے لیے طریقہ کار پر قانونی رائے حاصل کی جائے۔

 آج گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت طیارہ حادثہ شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے ضمن میں فالو اپ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی سی اے اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے، کنسلٹنٹ وزارت قانون، این ڈی ایم اے و دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی وزارت قانون کو خط لکھ کر ان سے معاوضے کی ادائیگی کے طریقہ کار کے لیے قانونی رائے حاصل کرے گی۔ طیارہ حادثہ شہدا کے لواحقین نے اجلاس کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔

گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ سی اے اے اس سلسلے میں جلد از جلد عمل درآمد یقینی بنائے، اور پی آئی اے حکام کراچی طیارہ حادثہ شہدا کے اہل خانہ کو معاوضہ ادائیگی کے عمل کو تیز کرے، کیوں کہ معاوضے کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر باعث تشویش ہے۔

انھوں نے کہا معاوضے کی رقم کو ملکی قانون اور بین الاقوامی ضابطہ کار کے مطابق یقینی بنایا جانا چاہیے، جن متاثرہ خاندانوں کے واحد کفیل حادثے میں شہید ہوئے وہ مالی طور پر پریشان ہیں۔

گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ خدشات اور تحفظات کی روشنی میں تحریری جواب دیں، اے اے آئی بی کے نمائندے نے کہا اس معاملے کی تحقیقات کے لیے شفاف اور غیر جانب دارانہ طریقہ کار اپنایا گیا ہے، مکمل تحقیقات کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

install suchtv android app on google app store