تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکال دیا فائل فوٹو تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

سینیٹ انتخابات میں ضمیرفروشی کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے دو ارکان اسلم ابڑو اور شہریار شرکو پارٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات میں جماعتی حکمت عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین کیخلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے پی ایس ون جیکب آباد ون سےاسلم ابڑو اور پی ایس18گھوٹکی1سے شہریارخان کو پارٹی سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے دونوں اراکین کی بنیادی جماعتی رکنیت بھی ختم کردی گئی ، جس کے بعد پی ٹی آئی اراکین کیخلاف کارروائی کرنے والی پہلی جماعت بن گئی۔

پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب غربی سندھ اور کراچی نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کو دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کی سفارش کردی۔

کمیٹی نے کہا اسلم ابڑو،شہریارشرنےجماعتی احکامات سےروگردانی کی، دونوں اراکین سندھ اسمبلی کوصفائی پیش کرنےکاموقع دیاگیا، واضح، حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کے صفائی پیش نہ کرنے پر معاملہ نمٹارہے ہیں۔

پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسلم ابڑو اور شہر یار کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے ، فوری جماعت سے نکالاجائے اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دونوں اراکین سے اسمبلی رکنیت واپس لی جائے۔

کمیٹی نے مزید کہا ملزمان فیصلے کیخلاف مرکزی اسکیڈ کے روبرو 7 یوم میں اپیل کے مجاز ہیں، دونوں ارکان نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی احکامات کی خلاف ورزی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store