ٹنڈوجام کے نواحی گاؤں کے رہائشی دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

بنیادی سہولیات فائل فوٹو بنیادی سہولیات

ٹنڈوجام کے نواحی گاؤں کے رہائشی دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

ٹنڈوجام کے نزدیک گاؤں حاجی میر محمد پسیو کے رہائشی سو سال گزرنے کے باوجود بھی جدید دور میں بنیادی ضروریات زندگی کی نعمتوں سے محروم دکھائی دیتے ہیں۔

گاؤں میں پینے کا صاف پانی سیوریج سسٹم اور نالیاں نہ ہونے کی وجہ نمازی اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کبھی بارش پڑ جائے تو گلیاں تالاب کا منظر پییش کرنے لگ جاتی ہیں۔

اس موقع پر گاؤں کے رہائشیوں کا سچ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بڑے دکھ کی بات ہے الیکشن میں ووٹوں کے ٹائم پر وعدے تو بڑے کیے جاتے ہیں لیکن باتوں تک محدود ہوتے ہیں گاؤں میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گلیوں اور پلاٹوں میں چھوڑ رکھا ہے جس کی وجہ سے مسجد میں آنے جانے والے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھر اور مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور گاؤں میں کئی لوگوں کو ہیپاٹائٹس سی ڈی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا بھی ہو چکے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایم پی اے شرجیل انعام میمن ایم این اے سید طارق شاہ جاموٹ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو سے مطالبہ کیا ہے اس صورت حال پر فوری نوٹس لے کر تمام سہولتیں فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنی اور بچوں کی زندگی اچھے سے گزار سکے.

 

install suchtv android app on google app store