ناراض ارکان سندھ اسمبلی کا فیصل واوڈا اور سیف اللہ کو ووٹ دینے سے انکار

ناراض ارکانِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑ و اور شہریار شر فائل فوٹو ناراض ارکانِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑ و اور شہریار شر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ارکانِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑ و اور شہریار شر نے ایک بار پھر اپنے اغوا کا تاثر رد کردیا۔

دونوں ارکان سندھ اسمبلی نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو ووٹ دینے سے ایک بار پھر انکار کیا۔

اسلم ابڑو نے کہا کہ یہ لوگ غیر سیاسی ہیں انہیں سیاست کا علم نہیں ہے، ڈھائی سال گورنر کے سامنے چلاتے رہے کہ سندھ میں ترقیاتی کام کریں، کوئی وفاقی وزیر دیہی سندھ میں نہیں آیا۔

شہریار شر بولےکہ بیلٹ خفیہ ہے تو وہ ووٹ چھپ کر بھی دے سکتے تھے، ضمیر کے مطابق ووٹ دینا ان کا جمہوری حق ہے۔

install suchtv android app on google app store