سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اراکین گتھم گتھا

سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اراکین گتھم گتھا فائل فوٹو سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اراکین گتھم گتھا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ہنگامہ شروع ہوگیا۔

سندھ اسمبلی آمد پر حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان شہر یار شر، اسلم ابڑو اور کریم بخش گبول کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔

اس پر تحریک انصاف کے ارکان بھڑک اٹھے اور منحرف ارکان کا گھیراو کرلیا۔ ساتھ ہی اسپیکر ڈائس کے پاس دھکم پیل شروع ہو گئی۔

سندھ اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے منحرف ارکان کو گھیرلیا، یپلز پارٹی اراکین نے بیچ بچاو کی کوشش کی تو اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں دھکم پیل ہونے لگ گئی اور حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔

منحرف رکن کریم بخش گبول بولے کہ پیپلز پارٹی والے انہیں اغوا کررہے ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کریم بخش گبول کو ساتھ لے گئے۔ گتھم گتھا ہونے کے بعد اسمبلی کے باہر لفظی جنگ شروع ہوئی۔

install suchtv android app on google app store