سندھ سے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

الیکشن کمشین نے سندھ سے سینیٹ الیکشن 2021 کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ‏کر دی۔

کراچی کی 7جنرل نشستوں پر10امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ جنرل نشست پر ‏فیصل سبزواری، فیصل واوڈا، صدرالدین شاہ اور پی پی سے شیری رحمان،سلیم مانڈوی والا،جام ‏مہتاب،شہادت اعوان، تاج حیدر،صادق میمن، دوست علی جیسر جنرل الیکشن لڑیں گے۔

ٹیکنوکریٹ کی2 نشستوں پر 4امیدوارحصہ لیں گے۔ پی پی کے فارق ایچ نائیک،کریم خواجہ، پی ٹی ‏آئی کے سیف اللہ ابڑو امیدوار ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان پہلی مرتبہ سینیٹ الیکشن میں حصہ ‏لےرہی ہے، یشااللہ خان ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر امیدوار ہیں۔

خواتین کی 2 نشستوں پر امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی پلوشہ، رخسانہ شاہ اور ایم ‏کیوایم کی خالدہ اطیب امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ کی نشتوں کے لیے امیدواروں کا فارم 54جاری کر دیا ہے تاہم ‏سینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست 26فروری کو جاری ہوگی۔

install suchtv android app on google app store