نیب کی سندھ میں اساتذہ کی غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات

نیب فائل فوٹو نیب

قومی احتساب بیورو(نیب) نے سندھ میں اساتذہ کی غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع کردیں اور عدالت کے حکم پر اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب نے ہائی کورٹ کے حکم پر غیر قانونی بھرتیاں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے تفصیلات جمع کرنا شروع کردیں۔ نیب کی جانب سے 1989 سے اب تک کی بھرتیوں کاریکارڈ مانگا گیا ہے۔

بھرتی شدہ اساتذہ، ٹیکنیشنز اور دیگر اسٹاف کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

نیب نے ملازمین کاشناختی کارڈ نمبر، گھرکاپتہ اور دیگر کوائف بھی مانگ لیا۔ بھرتیوں کے ذمہ دارافسران کی بھی تفصلات طلب کی گئی ہیں۔ افسران کے خلاف محکمہ تعلیم نے کیا کاروائی کی؟ نیب نے جواب مانگ لیا۔

محکمے میں کام کرنے والے نااہل افراد کی تمام فائلز بھی طلب کرلی گئیں۔

install suchtv android app on google app store