دولہے کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی فائرنگ، ایک شخص موقع پر جاں بحق

پولیس فائل فوٹو پولیس

کیماڑی میں دولہے کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد کے علاقے کیماڑی کی مسان چوک پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار میں بیٹھا ہوا دولہا زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے باعث کار میں سوار ایک نوجوان موقع پر جان کی بازی ہار گیا تاہم دولہا زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دولہا بارات لیکر ملیر سے کیماڑی مسان چوک آیا تھا اور فائرنگ کا واقعہ واپس جاتے ہوئے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، دولہے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا البتہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

install suchtv android app on google app store