بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں فائل فوٹو بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کےقریبی افراد شریک ہوئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی بختاورکو رخصت کیا۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویربنوائی۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔

محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں تھی جس میں قریبی رشتے دار وں کے علاوہ دولہا دلہن کے بیرون ملک سے آئے دوستوں سمیت صنم بھٹو، فریال تالپور،ڈاکٹرعاصم حسین ، انور مجید، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل سخی بٹ اور دیگر افراد شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں صرف دونوں خاندان کےافرادشرکت کریں گے، کراچی کی تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کومدعونہیں کیاگیا۔

بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے مولانا غلام محمد سوھو نے پڑھایا۔ اس موقع پر بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بختاورکی شادی سے متعلق چند دن بعداسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی، اسلام آبادکی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران کومدعوکیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں ہونےوالی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ لاہورکی تقریب میں سیاسی شخصیات،پارٹی قائدین اور دیگر کو مدعوکیاجائے گا۔

install suchtv android app on google app store