بختاور بھٹو زرداری نے شادی کیلئے ہاتھوں پر مہندی لگوالی

بختاور بھٹو زرداری نے شادی کیلئے ہاتھوں پر مہندی لگوالی فائل فوٹو بختاور بھٹو زرداری نے شادی کیلئے ہاتھوں پر مہندی لگوالی

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہوگی۔

بختاور کی شادی کے سلسلے میں بلاول ہاؤس کراچی سج گیا ہے جبکہ تقریبات کا آغاز بھی گزشتہ دنوں محفل میلاد سے ہوا تھا۔

آج بختاور کی رسم حنا ہوگی جس میں خاندان کے چند افراد ہی شریک ہوں گے۔

اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھوں پر مہندی لگوا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکر کیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر تقریبات میں کم مہمانوں کو مدعو کیا ہے، افسوس ہے ایس اوپیز کے سبب بہت سے معززافراد کو دعوت نہیں دے سکے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معززین، دوست اورپی پی پی فیملی کے افراد شریک ہوسکیں گے۔

install suchtv android app on google app store