میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب شروع ہونگے؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

میٹرک اور انٹر کے امتحانات فائل فوٹو میٹرک اور انٹر کے امتحانات

انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات سے متعلق تجاویز تیارکرلیں۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی، انٹر کے امتحانات 10جون سےہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 23 جنوری 2021 کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس فیصلے کی توثیق کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز) کے بجائے پرانے فارمیٹ پر ہی امتحانات لیےجائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے نتائج 90 دن میں تیارکیےجائیں گے، امتحانات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مددحاصل کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store