روہڑی بائی پاس پر مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی

بس حادثہ فائل فوٹو بس حادثہ

روہڑی بائی پاس پر مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، ایک مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

سندھ کے شہر سکھر میں روہڑی بائی پاس پر مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں پانچ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی کہ اچانک روہڑی بائی پاس پر الٹ گئی۔

مسافر کوچ الٹنے ایک مسافر موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، جبکہ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس جو روہڑی ریلوے اسٹیشن سے تقریباً تین کلومیٹر پہلے اچھیوں قبیوں کے مقام پر پہنچی تو ریلوے لائن پر قائم بغیر پھاٹک والے کے ریلوے کراسنگ پر سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی تھی۔

حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوئے تھے ، جن میں سے 21 سکھر سول اسپتال میں زیر علاج ہیں اور 6 زخمیوں کو تشویش ناک حال میں سی ایم ایچ پنو عاقل منتقل کیا گیا جبکہ حادثے میں مسافر ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچنے کے علاوہ اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store