پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم شہر کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں: سید مراد علی شاہ

سید مراد علی شاہ فائل فوٹو سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم شہر کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزرا اسد عمر اور امین الحق نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے،جن میں برساتی نالے، پانی کی فراہمی و نکاسی آب ، روڈ نیٹ ٹرانسپورٹ شامل ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے منصوبہ تیار کررہے ہیں، اگلے مون سون سے قبل نالوں کو صاف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، لیاری، ملیر ندی سمیت تین بڑے نالوں کا نیٹ ورک شامل ہے، محمود آباد، گجرنالہ ، اورنگیاور ان کے فیڈرز بھی بحال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت نے دیگر منصوبے بھی شروع کیے ہیں جن میں سیوریج ٹریٹمنٹ ، روڈ نیٹ ورک، ملیر ایکسپریس وے شامل ہیں، منصوبوں میں گرین لائن، یلو لائن، اورنج لائن، کے سی آر بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان منصوبوں کو ترجیحی بنیاد اور بروقت مکمل کیا جائے گا، این ای ڈی نے تین نالوں کی اسٹڈی کی، تعمیر نو کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ محمود آباد نالے کے اطراف تین فٹ پاتھ، 12 فٹ چوری سڑک تعمیر کی جائے گی ، نالے کے پشتوں کے ساتھ تعمیر کردہ مکانات کو بچانے کے لیے محنت کی ہے، محمود آباد میں 238 گھروں، تجاوزات میں سے 205 کو مسمار کیا گیا ہے، باقی 33 مکانات کو ایک ہفتے کے اندر مسمار کردیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے تجاوزات کے خاتمے پر متاثر ہ لوگوں کے تعاون کو بھی سراہا، انہوں نے وفاقی حکومت، کے ایم سی، این ڈی ایم اے ، ایف ڈبلیو او کا شکریہ بھی ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store