وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےوفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگ لی

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو فائل فوٹو وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےوفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگ لی اور کہا ویکسی نیشن شروع نہ کی تو عالمی آمدورفت میں مشکلات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی حکمت عملی نہیں بنائی ، لگتا ہے کوویڈ ویکسین کے حوالے سے آخری ملک ہوں گے، چین سے ویکسین کے بات چیت وفاقی حکومت کو کرنی ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ وائرس کی تبدیلی کےحوالےسےصرف جامعہ کراچی لیب میں کام ہورہاہے ، سائنوفارم چین سمیت کئی ممالک میں استعمال ہو چکی ہے، فائزرکی ویکسین استعمال نہیں کرسکتے، کولڈ چین برقراررکھنا ممکن نہیں، چین کی ویکسین روایتی اندازسے بنائی گئی ہے تاہم تھوڑے بہت سائیڈایفیکٹ تو ہر دوا کے ہوتے ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا پھیلاؤ کی شرح دیگر ملک کی نسبت زیادہ ہے ، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ویکسین پراکیور کرنے کی اجازت دے، ہم چاہتےہیں کہ ہم دیگرممالک سےویکسین حاصل کرسکیں اور لوگ جلدسے جلد صحت یاب ہوسکےہیں۔

سائنوفارم کی ویکیسن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سائنو فارم پورےچین ،بحرین اوریواےای میں استعمال ہورہی ہے، چینی حکومت کہتی ہےکہ وفاقی حکومت کے تحت ہم سےرابطہ کریں ، وفاقی حکومت سے التجاہے کہ ہمیں ویکسین پراکیور کرنے کی اجازت دے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے واضح کیا کہ ویکسین لگنےکےبعدبھی ماسک پہنناپڑےگا،اس سےچھٹکاراممکن نہیں، تھوڑی بہت علامات ہوں گی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا پڑے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا ہم چاہتےہیں کہ حکومت سےحکومتی سطح پررابطہ کریں، نجی سیکٹرسے رابطہ کرسکیں جو ویکسین منگوارہےہیں ، آسٹرازینکا اور سائنو فارم ویکسین کی منظوری دی جاچکی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ویکسین دے اور دیگر ممالک سے ویکسین پر رابطےکی اجازت بھی، ویکسی نیشن شروع نہ کی تو عالمی آمدورفت میں مشکلات ہوں گی۔

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا،یورپ اوربرطانیہ جلدبازی کررہاہے، بھارت میں ویکسی نیشن شروع ہوچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store