وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ17 روز بعد کوورونا سے صحت یاب ہوگئے

وزیراعلیٰ سندھ کوورونا سے صحت یاب فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ کوورونا سے صحت یاب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ17روز کوورونا میں مبتلا رہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود قرنطینہ کر لیا تھا۔

16نومبر کو مراد علی شاہ کے کو وِڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا، انھیں بخار ہو گیا تھا جس پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا سے صحتیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، صحت کیلئے دعا کرنے والےتمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے۔

کورونا کی وجہ سے وہ اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو نے تصدیق کی تھی کہ میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے اور معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

install suchtv android app on google app store