این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ہے اور مجھے این آر او نہیں چاہیے، شاہد خاقان عباسی

این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ہے اور مجھے این آر او نہیں چاہیے، شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ہے اور مجھے این آر او نہیں چاہیے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران ہے۔ حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے کیونکہ این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ہے اور مجھے این آر او نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں مذاکرات سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں اور حکومت عوام کے زور پر ہوتی ہے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور میری کوشش ہے کہ وہاں پہنچ جاؤں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو انرجی کرائسسز کا مسئلہ تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا لیکن یہاں ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں بجلی کا بحران ہے جبکہ آج ہمیں اضافی گیس مل رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سستی اور اضافی بجلی سے ملکی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت بتائے کہ آج گیس کی قیمت بڑھنے کے باوجود گیس دستیاب نہیں ہے جبکہ گیس کی قیمت کیوں بڑھی یہ حکومتی وزراء بتانے سے قاصر ہیں۔ اس کے برعکس ہمارے دور میں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ بھی اضافہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں بلکہ اختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام ہے۔

install suchtv android app on google app store