کورونا نے ایک اور اہم سیاسی شخصیت کی جان لے لی

کورونا نے ایک اور اہم سیاسی شخصیت کی جان لے لی فائل فوٹو کورونا نے ایک اور اہم سیاسی شخصیت کی جان لے لی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔عادل صدیقی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق رکن سندھ اسمبلی تھے۔ عادل صدیقی کو تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

سابق رکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8ہزار25 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2ہزار839 کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد3لاکھ 98ہزار24 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں 3لاکھ 39ہزار810 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور48ہزار576 زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد30 ہزار123، خیبر پختونخوا میں47 ہزار 190، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار35، بلوچستان میں17 ہزار158، آزاد کشمیر میں 6 ہزار855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار991 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار924، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار368، اسلام آباد14، گلگت بلتستان97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store