وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس

 وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس

سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سرکولر ریلوے کا کام 2 ماہ میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا۔ صرف اوور ہیڈ برج اور تھوڑا سا اور کام ہے۔

عدلت نے استفسار کیا کہ ایف ڈبیلو او نے کام شروع کیوں نہیں کیا؟ کس نے ڈیزائن کی منظوری دینی تھی جو تاحال نہیں ہوئی؟ ایف ڈبیلو او کے وکیل نے جواب دیا کہ سندھ حکومت نے ابھی تک اپروول نہیں دی۔

سپریم کورٹ نے سیکریٹری ریلوے کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ سندھ حکومت اور ریلوے سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی توہین عدالت نوٹس جاری کیا ہے۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ محکمانہ خط بازی کی جاری ہے لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اب بات صرف یہاں تک نہیں رکے گی اب سب کو بلائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ کو بھی بلا لیں گے۔

اس سے قبل بھی عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ اچھی طرح سمجھ لیں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے اور یہ بات متعلق دونوں صاحبان کو بھی بتا دیں۔

install suchtv android app on google app store