کورونا کی دوسری لہر، کورٹ نے سخت احکامات جاری کر دیے

کورونا کی دوسری لہر، کورٹ نے سخت احکامات جاری کر دیے فائل فوٹو کورونا کی دوسری لہر، کورٹ نے سخت احکامات جاری کر دیے

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ نے نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے نئے احکامات کے تحت عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، صرف وہی وکلاپیش ہوں گے جن کے مقدمات چل رہے ہوں۔

ہائی کورٹ اعلامیے کے مطابق کسی فرد کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت نہیں جس کا کیس نہ ہو۔ کمرہ عدالت کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھنے کی ہدایت کردی گئی، کمرہ عدالت اور دفاتر میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔

بغیر ماسک کے کسی کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران بھی عدالتوں سمیت دیگر شعبوں میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ نے وبا کے خلاف اپنی حکمت سخت کرلی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 40 مریض جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 306 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہوچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store