کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار فائل فوٹو کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور یہ ٹارگٹ کلرز اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے قریب ساتھی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ملزمان کو 3 مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

دو ماہ قبل بھی شہر قائد میں پولیس نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کراچی میں محکمہ تعلیم کے دو افسران کے قتل میں بھی مطلوب تھے۔

کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے مطابق دونوں ٹارگٹ کلرز کو پاک کالونی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے تھا۔

install suchtv android app on google app store