شہر قائد میں گزشتہ روز سے سیاہ بادلوں کے ڈیرے

شہر قائد میں گزشتہ روز سے سیاہ بادلوں کے ڈیرے فائل فوٹو شہر قائد میں گزشتہ روز سے سیاہ بادلوں کے ڈیرے

 شہر قائد میں گزشتہ روز سے سیاہ بادلوں کے ڈیرے ہیں اور وقفے وقفے سے بوندا باندی نے موسم کو سرد کردیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کی طرح کراچی اور اس سے ملحقہ علاقے بھی مغرب سے ملک میں داخل ہونے والے بارش برسانے والے سسٹم کی زد میں ہے۔ شہر میں گزشتہ روز سے موسم اب آلود تھا تاہم رات سے شروع ہونے والی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم کو سرد کردیا ہے اور شہر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ لانڈھی 3.5، سُرجانی 3.4، پہلوان گوٹھ 3.1، شارع فیصل 3، نارتھ کراچی 2.9 ، کراچی: کیماڑی و گلستانِ جوہر 2.8، جناح ٹرمینل 2.4 اور ناظم آباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کوئٹہ کی جانب سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر کا بڑا حصہ گزشتہ رات سے ہی بجلی سے محروم ہے، سعید آباد، بلدیہ ، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد،نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بجلی گزشتہ 14 گھنٹوں سے غائب ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی تنصیبات کے گرد پانی ہونے کے باعث بجلی معطل ہے، مرمتی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔

install suchtv android app on google app store