سندھ میں ماسک پہننا لازمی قرار، خلاف ورزی کے صورت میں جرمانہ ہو گا

سندھ میں ماسک پہننا لازمی قرار، خلاف ورزی کے صورت میں جرمانہ ہو گا فائل فوٹو سندھ میں ماسک پہننا لازمی قرار، خلاف ورزی کے صورت میں جرمانہ ہو گا

سندھ میں بڑھتے کورونا وائرس کیسز کی وجہ سے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث ایک نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں سندھ کے تمام سرکاری،نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ماسک نہ پہننے کی صورت میں جرمانہ ہو گا جبکہ بند جگہوں پر شادی کی تقریبات میں بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کھلے مقامات پر شادی کی تقریب میں 200 افراد شریک ہوسکیں گے۔

شادی کی تقریب رات 9 بجے ختم کرنا ہو گی جبکہ شادی کی تقریبات میں بوفے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کھانا پیک ڈبوں میں مہمانوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ہو گی۔

سندھ کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی اپنائی جائے گی جبکہ 50 فیصد افراد گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں گے۔

سندھ میں اب تک کورونا کی وجہ سے 2 ہزار 845 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 651 افراد متاثر ہیں۔

install suchtv android app on google app store