کورونا کے بعد اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کہ دوبارہ کب بند ہو جائیں: سعید غنی

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی فائل فوٹو سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہےکہ کورونا کے بعد اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کہ دوبارہ کب اسکول بند ہو جائیں۔

کراچی کے ایک اسکول میں طلبہ میں ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 30 سے زائد نئے اسکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا، سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں اور ہمیں کسی این جی او کے رحم کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں خود بھی آگے بڑھ کر ایسے اسکول بنانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں اسکول بند رہے اور تعلیم کا نقصان ہوا، اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کہ دوبارہ کب اسکول بند ہو جائیں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر اسکول بند ہوتے ہیں تو ان ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکتے ہیں البتہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات نہیں لیکن 60 فیصدعلاقوں میں ایسا ممکن ہے۔

install suchtv android app on google app store