سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے گنے کی امدادی قیمت 2 سو 2 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ بریفنگ میں کہا گیا کہ 16-2015 سے 19-2018 تک سپورٹ پرائس 1300 روپے فی من تھی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 20-2019 میں گندم کی قیمت ایک ہزار 400 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، وزیر خوراک ہری رام نے کابینہ کا بتایا کہ درآمد شدہ گندم ہم 5 ہزار روپے فی 40 کلوگرام پر لیتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم درآمد شدہ گندم پر غیر ملکی زر مبادلہ خرچ کرتے ہیں۔

سیکرٹری خوراک نے کہا کہ درآمد شدہ گندم کا معیار ہماری اپنی گندم کے معیار سے کم ہے اور 8-2007 میں سپورٹ پرائس 625 فی 40 کلوگرام تھی جبکہ سندھ حکومت نے 9-2008 میں سپورٹ پرائس بڑھا کے 950 روپے فی من مقرر کی تھی جس کے نتیجے میں گندم زیادہ اگائی گئی اور سندھ میں بہترین فصل ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مقامی آباد گاروں کو ہم اچھی رقم نہیں دے سکتے۔

install suchtv android app on google app store