امریکی ناظم الامور کا مزار قائد پر حاضری

 اینجلا ایگلر فائل فوٹو اینجلا ایگلر

امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور قائد کی قبر پر گل دستہ رکھا۔

امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے گزشتہ روز مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے مہمانوں کی کتاب پر اپنے قیمتی تاثرات درج کیے۔

اینجلا ایگلر نے کہا کہ جمہوریت، رواداری اور برداشت میں یقین رکھنے والے عظیم قائد کے مزار پر حاضری ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔

انھوں نے کہا امریکا اور پاکستان کے درمیان پائیدار تعلقات کی بنیاد رکھنے والے اس مدبر کو امریکی عوام کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

اینجلا ایگلر نے اس موقع پر شہید ملت لیاقت علی خان اور مادر ملت فاطمہ جناح اور سردار عبد الرب نشتر کے مزار پر بھی حاضری دی۔

امریکی ناظم الامور نے مزار قائد کی طرز تعمیر کی تعریف کرتے ہوئے اس سے متاثر ہونے کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں فلپائن کے تین جزائر کی ملکہ سلطانہ ماریہ بھی کراچی کے دورے پر جب آئیں تو انھوں نے سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دی۔

ملکہ نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلپائن میں سیاحتی سماجی تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اب میری کوشش ہوگی کہ فلپائن کے لوگوں کو پاکستان بھیجوں۔

install suchtv android app on google app store