سندھ میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق مزید 278 افراد متاثر

سندھ میں کورونا وائرس فائل فوٹو سندھ میں کورونا وائرس

سندھ: جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 599 جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 114 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 26 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 193 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز کورونا وبا کی وجہ سے 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی حد تک ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، سماجی فاصلے کا خیال کریں، ماسک کا استعمال لازمی بنائیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب برتیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہزار 692 ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store