صحافی علی عمران گھر واپس پہنچ گئے، اہلیہ کی تصدیق

علی عمران فائل فوٹو علی عمران

 لاپتہ صحافی علی عمران گھر واپس پہنچ گئے۔ علی عمران نے اپنی اہلیہ کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ وہ والدہ کے گھر پر ہیں۔

سینیر صحافی علی عمران نے اہلیہ کو ٹیل فون کر کے بتایا کہ میں والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔

خیال رہے کہ جیو نیوز چینل کے رپورٹر علی عمران گزشتہ شام سات بجے سے لاپتہ تھے۔

علی عمران کراچی میں سچل تھانےکی حدودمیں واقعہ گھر سے گزشتہ شام قریبی بیکری گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے تھے۔

اس ضمن میں علی عمران کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر یہ کہہ کر باہر نکلے تھے کہ وہ آدھے گھنٹے میں لوٹ آئیں گے مگر تاحال واپس نہیں آئے۔

صحافی علی عمران کی اہلیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کے شوہر کا موبائل فون بھی گھر میں ہے جب کہ گاڑی گھر کے باہر کھڑی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے نجی نیوز چینل کے صحافی علی عمران کو جلد بازیاب کرانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صحافی علی عمران سے متعلق اچھی خبر سننے کے لیے انتظار کر رہا ہوں۔ تمام اداروں کو ٹاسک دیتا ہوں کہ صحافی کو جلد بازیاب کرائیں

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store