کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

  • اپ ڈیٹ:
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکہ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکہ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے ہونے والے میں 5 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے جبکہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ ہوا ہے دھماکہ کی آواز دور تک سنی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکہ گلشن چورنگی کے قریب عمارت میں ہوا جس کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا اور رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

install suchtv android app on google app store