کراچی: فیکٹری کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر 6 افراد جاں بحق

 6 افراد کے گرنے کا واقعہ سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب پیش آیا۔ فائل فوٹو 6 افراد کے گرنے کا واقعہ سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب پیش آیا۔

کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک فیکٹری کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے زیر زمین ٹینک میں 6 افراد کے گرنے کا واقعہ سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق تمام افراد ٹینک صاف کرنے کی غرض سے اندر گئے تھے لیکن ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store