سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا خدشہ

  • اپ ڈیٹ:
کرونا وایرس، اسمارٹ لاک ڈاون فائیل فوٹو کرونا وایرس، اسمارٹ لاک ڈاون

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 221 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار131 ہوگئی ہے جب کہ عالمی وبا سے 2 ہزار 549 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے 187 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 32 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 59 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 ہزار 666 ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store