ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا

ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا فائل فوٹو ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبد الرزاق ڈیپر کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 69 ہزار 325 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے کامیاب ہونے والے طالب علموں کی تعداد 94189 اور طالبات کی تعداد 74691 ہے اور مجموعی طور پر سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔

انہوں نے بتایا کہ کامیاب امیدواروں میں 17156 نے اے ون گریڈ، 30746 نے اے گریڈ، 35855 نے بی گریڈ، 39159 نے سی گریڈ، 37309 نے ڈی گریڈ اور 8230 نے ای گریڈ حاصل کیا جب کہ 425 طلبہ نے اضافی پرچے دیے۔

ناظم امتحانات نے نمبرز دینے کی پالیسی کا بتاتے ہوئے کہا کہ جو طلبہ نویں جماعت میں پانچوں مضامین میں پاس تھے، ان کے حاصل کردہ نمبروں میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ایسے امیدوار جو ایک یا دو پرچوں میں فیل تھے مگر ان کے نمبر 60 فیصد یا اس سے زائد تھے ان کو فیل شدہ پرچوں میں ایورج مارکس دیے گئے ہیں۔

عبدالرزاق ڈیپر کا کہنا تھا کہ 60 فیصد سے کم نمبر لینے والے فیل امیدواروں کو صرف پاسنگ مارکس دیکر پروموٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میٹرک سائنس کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی طلبہ نے اضافی نمبرز نہ ملنے کی شکایات کی ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں 3 فیصد کے بجائے صرف ایک فیصد اضافی مارکس دیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store