کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا بازار شدید گرم، پولیس اہلکار سمیت دوافراد قتل

 اسٹریٹ کرائم فائل فوٹو اسٹریٹ کرائم

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ چوبیس گھنٹوں میں پولیس اہلکارسمیت دوافراد کو قتل کردیا گیا۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ملزمان نے ہیئر سیلون کی دکان لوٹ لی۔ واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔ گلستان جوہر میں پولیس نے لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں جاری ہیں۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر 2 ملزمان کی ہیئر سیلون کی دکان پر لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ملزمان کو دکان کے اندر مالک اور دیگر افراد سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے دکان میں موجود 2 افراد کو زمین پر بھی بٹھایا۔

دوسری جانب گزشتہ روز شہر قآئد میں پولیس اہلکار کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ جبکہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی تیز ہوگئی۔ کورنگی، ناظم آباد، لانڈھی، اورنگی ٹائون، ایکپسریس وے پر اسٹریٹ کرمنل کا راج ہے جبکہ پولیس ناکام دیکھائی دیتی ہے۔

گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بازیاب کراتے ہوئے اغوا کار ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گلستان جوہر بلاک 12 سے لڑکی کو اغوا کرکے لے جارہا تھا۔ ملزم نے لڑکی کو رکشہ میں اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیئے۔ گرفتار ملزمان شہری سے موبائل چھین کر فرار ہو رہے تھے پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور چھینا گیا موبائل فون تحویل میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان گلشن حدید اور نیشنل ہائی وے پر چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

install suchtv android app on google app store