جماعت اسلامی کے ایم پی اے کے گھرکے باہرنامعلوم افراد کی فائرنگ

عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم کی افراد فائرنگ فائل فوٹو عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم کی افراد فائرنگ

شہرقائد میں جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ ایم پی اے کی لیاری میں واقع رہائش گاہ کے باہر کی گئی۔ واقعےمیں رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور اہلخانہ محفوظ رہے، پولیس ایم پی اے عبدالرشید کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔

رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان گھر کے باہر فائرنگ کرکےفرار ہوئے، گھر کے باہر 2فائر ہوئے، پولیس کو خول مل گئے، مجھے کسی قسم کا تھریٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کے مسائل پر آواز اٹھاتا ہوں، کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی، بزدلانہ حملہ عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔

عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کہ سارادن سڑک پر موجود ہوتاہوں، گھر پرحملہ کرنے والے بزدل ہیں۔

install suchtv android app on google app store