سندھ حکومت نے کراچی کے پنتیس بڑے نالوں کا بڑا حصہ صاف کردیا

سندھ حکومت نے کراچی کے پنتیس بڑے نالوں کا بڑا حصہ صاف کردیا ہے فائل فوٹو سندھ حکومت نے کراچی کے پنتیس بڑے نالوں کا بڑا حصہ صاف کردیا ہے

شہرقائد کے بے بس شہریوں کی فریاد سنی گئی، سندھ حکومت نے کراچی کے پنتیس بڑے نالوں کا بڑا حصہ صاف کردیا، عالمی بینک کے اشتراک سے سندھ حکومت بڑے نالوں اور دیگر پوائنٹس کی صفائی کررہی ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی کے 35بڑے نالوں کا بڑا حصہ صاف کردیا، بڑے نالوں کے کئی پوائنٹس سے 2عشروں میں پہلی مرتبہ کچرا نکالا گیا ہے۔

عالمی بینک کے اشتراک سے سندھ حکومت 35بڑے نالوں اور دیگر پوائنٹس کی صفائی کررہی ہے۔ ضلع وسطی کے 6کلومیٹر طویل نالے سے 1476کیوبک فٹ کچرا نکالا جا چکا ہے جبکہ قلندریہ نالے کی صفائی کا 25فیصد کام مکمل ہوگیا ہے ، وہاں سے 14ہزار کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا۔

ضلع شرقی کے7کلومیٹر طویل چکورہ نالے سے 60فیصد کچرا نکالا گیا جبکہ محمود آباد زہری نالہ کی صفائی کا کام 20فیصد باقی ہے۔

زہری نالہ سے 3لاکھ83 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکالا جا چکا ہے۔صدرٹاؤن ریگل چوک پرکئی عشروں بعد نالے کی صفائی کی گئی، ناگن چورنگی شیرشاہ سوری روڈ پر 10سال بعد نالے سے ہزاروں ٹن کچرا نکالاگیا جبکہ ضلع کورنگی، ملیرغربی اورجنوبی اضلاع میں بھی سندھ حکومت کے تحت نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نالوں کی صفائی سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store