عوام اور تاجر برادری خوشی سے پھولے نہ سمائے، سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

  • اپ ڈیٹ:
 تجارتی مارکیٹس کو بند نہ کرنے کافیصلہ فائل فوٹو تجارتی مارکیٹس کو بند نہ کرنے کافیصلہ

سندھ حکومت نے تجارتی مارکیٹس کو بند نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،عید سے قبل مارکیٹس میں شام 7 بجے تک خریدوفروخت ہوگی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحی سے قبل تجارتی مارکیٹس کو بند نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،سندھ حکومت نے کہاہے کہ لاک ڈاﺅن پابندیوں میں مزید سختی نہیں کی جائے گی ، وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاکہ لاک ڈاﺅن کرنا پنجاب حکومت کی اپنی مرضی ہے ۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کے تحت عائد موجودہ پابندیاں برقرار رکھنے کافیصلہ کیاہے،سندھ حکومت نے کہاہے کہ عید سے قبل مارکیٹس میں شام 7 بجے تک خریدوفروخت ہوگی،ہم ایس او پیز پر عملدراامدکویقینی بنائیں گے ۔

install suchtv android app on google app store