دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم  کے 6 دہشت گرد گرفتار فائل فوٹو دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد گرفتار

شہر قائد میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےکالعدم بی آر اے ایس کے 6 دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ کالعدم بی آر اے ایس کے 6 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں،یہ ہی کالعدم تنظیم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں،گرفتار دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔
فدا حسین نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا،حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی ایجنسی را سے تربیت یافتہ تھے،گرفتار دہشت گردوں کو بھی را نے تربیت دے رکھی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را دہشت گردی کے منصوبے بنا رہی ہے،سیکیورٹی اداروں اور پولیس کو ٹارگٹ کرنا ان کا منصوبہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے آوان بم،بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

فدا حسین نے کہا کہ کالعدم بی آر اے ایس کا نیٹ ورک افغانستان سے بھی چلایا جا رہا ہے،گروہ بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے،دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر کل گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ کالعدم بی آر اے ایس کی حمایت،تربیت اور فنڈنگ بھارتی ایجنسی را کرتی ہے،کالعدم بی آر اے ایس ایک قسم کا سلیپر سیل ہے جو را چلاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store