کراچی والوں کو ملے گا اب سکھ کا سانس، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم

  • اپ ڈیٹ:
کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے فائل فوٹو کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے

کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں رات گئے بجلی نہیں گئی جبکہ کراچی کے 77 فیصد رہائشی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں بجلی کی طلب 3000 میگاواٹ ہے جبکہ اس وقت طلب اور رسد میں فرق 200 میگا واٹ رہ گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس اس وقت 2000 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نیشنل گرڈ سے 800 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں آج سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کے الیکٹرک کو دو سو نوے ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی، فرنس آئل کی فراہمی کو بڑھایا جائے گا اور بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نجی ادارے کے پاس ہے، کراچی کے نہیں۔ شہر کی پیک ڈیمانڈ 3500 سے 3600 میگا واٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے الیکٹرک کو مزید 500 ٹن فرنس آئل دے سکتا ہے،کے الیکٹرک 3 سال میں 2100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالنے کے منصوبہ پر کام کرے، اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق اسے اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

install suchtv android app on google app store