مون سون سیزن میں کراچی والوں کو بڑی پابندی کا سامنا، اہم تفصیلات آگئیں

شہر قائد مون سون سیزن میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی ہے فائل فوٹو شہر قائد مون سون سیزن میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی ہے

شہر قائد مون سون سیزن میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق 5 ستمبر تک ہوگا اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مون سون سیزن میں مقررہ مقامات کے علاوہ کچرا پھینکے پر پابندی عائدکردی، پابندی دفعہ144 کے تحت عائدکی گئی، اطلاق 5 ستمبر تک ہوگا۔

کمشنر کراچی نے پابندی سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ مقامات کےعلاوہ کچرا پھینکنے پر 2 ماہ پابندی کیلئے پابندی عائد کی گئی، سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکی درخواست پر دفعہ 144 نافذ کی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اوراسسٹنٹ کمشنرپابندی پرعملدرآمدکویقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store