اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے لڑنیوالے اہلکاروں کے لیے آئی جی سندھ کا بڑا اعلان

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے لڑنیوالے اہلکاروں کے لیے آئی جی سندھ کا بڑا اعلان فائل فوٹو اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے لڑنیوالے اہلکاروں کے لیے آئی جی سندھ کا بڑا اعلان

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے لڑنیوالے اہلکاروں کیلئے20لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے پولیس کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے لڑنیوالے اہلکاروں کیلئے20لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں سے سب سے پہلےریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے مقابلہ کیا ، ان اہلکاروں کا افسر شہید ہو گیا مگر وہ لڑتے رہے۔

مشتاق احمد مہر کا کہنا تھا دہشت گردوں کو مرکزی دروازےپر ہی مار دیا گیا وہ عمارت میں داخل نہ ہوسکے، ایک پولیس افسر اور 3سیکیورٹی گارڈ باہرہی شہید ہوئے ، 3پولیس اہلکار، 3سیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری بھی باہرزخمی ہوا۔

یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹے تک سیکیورٹی اداروں نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بروقت کارروائی سے حملے کو ناکام بنایا۔

install suchtv android app on google app store