وزیراعلیٰ کا نمبر بھی لگ گیا، نیب سے طلبی کا نوٹس آگیا، جانیے تفصیلات

سید مراد علی شاہ فائل فوٹو سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ حاضر ہو، قوائد وضوابط کی خلاف ورزی، نیب سے طلبی کا نوٹس آ گیا۔

نیب راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 6 جولائی کوطلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سندھ روشن کیس میں طلب کیا گیا وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ پہلے بھی سندھ روشن کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سولر لائٹس کا ٹھیکہ دینے کے معاملے میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق سولرلائٹس کا ٹھیکہ دینے میں قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ 4 جون کو بھی سندھ روشن کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب کے سوالات کا جواب دیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سے نیب نے 2 گھنٹے تک تحقیقات کی تھیں۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے آج انہیں انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا تھا، جس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا لیکن یہ انکوائری پہلے کی ہے۔

14-2015 میں ایک سولر لائٹس چلانے کی ایک اسکیم منظور کی تھی اس کی انکوائری تھی۔ اس وقت میں صوبہ کا وزیر خزانہ تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ پہلے ہی نیب راولپنڈی میں اسی کیس میں پیش ہوچکے ہیں اور انہیں تیسری مرتبہ اب طلب کیا گیا ہے۔

ان پر سندھ میں سولر لائٹس کی خریداری اور تقسیم سے متعلق غیرقانونی طور پر کنٹریکٹس دینے کا الزام عائد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو نیب کے دیگر کیسز کا بھی سامنا ہے جن میں شوگر ملز سبسڈی کیس اور نوری آباد پاور پروجیکٹ کیس شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store